
اردو لیکس کے ایڈیٹر ذیشان علی کی ہمشیرہ ہیںہ تحریم بنت محمد مقصود علی ریٹائرڈ اے ٹی او محکمہ پنچایت راج ساکن کریم نگر کی شادی جناب محمد عادل احمد خان کے فرزند محمد اکرم احمد خان کے ساتھ جمعرات کو کرسٹل کنونشن کریم نگر میں انجام پائی۔شادی کی تقریب میں دوست و رشتہ دار عزیز و اقارب مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ جن میں سابق ڈپٹی میئر کریم نگر میونسپل کارپوریشن جناب عباس سمیع ؛ محمد عبدالرحمن ایکزیکٹیو انجینر پنچایت راج ؛ سید سیعد الدین اسسٹنٹ سٹی پلانر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ؛ غلام ربانی انچارج کمپیوٹر اعتماد ؛ سینٹر جرنلسٹ محمد عرفان ؛ این آر ایز مصبح مبین ؛ فاروق علی ؛ اور دیگر موجود تھے۔اسرار اللہ ؛ اکبر فیاض؛ مجاہد علی نسیم ؛افتخار علی واجد سینر رپورٹر اعتماد ؛ غفران علی سلمان ؛ نے مہمانوں کا استقبال کیااستقبالیہ کی تقریب جمعہ کو نرمل کے این آر فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔