امریکہ: ماؤئی جنگل کی آگ میں کئی ثقافتی وراثت تباہ، 66 افراد اب بھی لاپتہ

[]

ہوائی کے گورنر نے کہا کہ یو ایس فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے بتایا کہ انھیں موصول فون کال اور ای میل کی بنیاد پر 66 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ یہ وہ تعداد ہیں جو شروع میں 3000 سے زیادہ تھی اور پھر گزشتہ ہفتہ گھٹ کر 385 ہو گئی۔ گورنر کے مطابق نقل مکانی کرنے والے 7500 سے زیادہ زندہ بچے لوگوں کو پناہ گزیں مقامات سے 29 ہوٹلوں اور سینکڑوں ایئر بی این بی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست کے اٹارنی جنرل اینی لوپیز ایک آزاد تھرڈ پارٹی پرائیویٹ آرگنائزیشن کے ذریعہ سے آگ لگنے کے ابساب اور ایمرجنسی رسپانس کی پوری جانچ کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *