
حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں منگل کی آدھی رات کے قریب ڈاکووں نے دو ٹرینوں کو روک کر لوٹ مار مچائی۔ تفصیلات کےمطابق پوٹی شری رامولو نیلور ضلع کے آلور روڈ اور پوڑوگوپاڑو اسٹیشنوں کے درمیان ڈاکوؤں نے یہ واردات انجام دی۔
ڈاکوؤں نے ریل کے سگنل میں تکنیکی خرابی پیدا کرکے بنگلور ایکسپریس اور چندی گڑھ ایکسپریس کو روک لیا۔ اس کے بعد ڈاکو بوگیوں میں داخل ہوئے اور خواتین کے گلے کے سونے کے ہار اور ان کے بیاگ لوٹ کر راہ فرار اختیار کی۔ تقریباً 30 منٹ تک دونوں ٹرینوں میں ڈاکوؤں
کے گروہ نے افرا تفری مچائی جس کے سبب مسافر شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور خواتین چیخ پکار کرن لگیں۔