وقف ترمیمی بل راجیہ سبھا می بھی منظور

نئی دہلی: لوک سبھاکے بعد راجیہ سبھا میں بھی وقف ترمیمی بل کو منظور کرلیا گیا۔ ایوان بالا نے وقف (ترمیمی) بل 2025 اور مسلمان وقف (ریپیل) بل 2024 کواپوزیشن کی تمام ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کی رات دیر گئے ووٹنگ کے ذریعہ 93 کے مقابلے میں 128 ووٹوں سے منظور کرلیا۔

 

ایوان نے ڈی ایم کے کے تروچی سیوا کی ترمیمی تحریک کو بھی ووٹوں کی تقسیم کے ذریعے مسترد کر دیا۔ اس تجویز کے حق میں 92 اور مخالفت میں 125 ووٹ ڈالے گئے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے کئی ارکان نے بل کے تقریباً ہر آرٹیکل میں ترامیم کی تجویز پیش کی تھی

 

لیکن ایوان نے ان تمام تجاویز کو صوتی ووٹ سے مسترد کر دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *