چلتی گاڑی شعلہ پوش، نلگنڈہ میں بڑا حادثہ ٹل گیا

نلگنڈہ ۔ ریاست تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے نارکٹ پلی منڈل کے ایلاریڈی گوڑم علاقہ میں ایک گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

 

نارکٹ پلی۔ادنکی سڑک سے گزرنے والی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر چوکنّا ڈرائیور نے گاڑی کو سڑک کے کنارے روک دیا اور باہر نکل آیا جس کی وجہ سے جانی خطرہ ٹل گیا۔ اس حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے

 

حکام مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *