
حیدرآباد: شہر کے کرمن گھاٹ علاقہ میں ایک تاجر کا قتل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کی رات جانکی انکلیو میں پیش آیا۔ ایک نوجوان نے فینانسر وینکٹیشورلو کا قتل کر دیا اتوار کی رات تاجر کا اس کی داشتہ کے بیٹے سے جھگڑا ہوا اور خاتون کے بیٹے نے تاجر کا قتل کردیا۔
معلوم ہوا کہ پاون نامی نوجوان نے وینکٹیشورلو پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ شدید زخمی تاجر کو عثمانیہ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق تاجر وینکٹیشورلو کے گرواماں نامی خاتون سے ناجائز تعلقات قائم تھے اور کل رات گرواماں کے
بیٹے پاون اور وینکٹیشورلو کے درمیان جھگڑا ہوا اور پاون نے اپنی ماں کے عاشق کا قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔