حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آئندہ 4  دنوں بارش 

File photo

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ چار دنوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کل سے آئندہ چار دنوں کے دوران درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری تک کمی آ سکتی ہے۔منگل کے روز نظام آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، جگتیال اور راجنہ سرسلہ

 

اضلاع میں آندھی گرج چمک اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چہارشنبہ کے روز ریاست بھر میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے اور وقار آباد، محبوب نگر، ونپرتی

 

نارائن پیٹ، جوگولامبہ گدوال اضلاع میں تیز بارش ہو سکتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *