میانمار بھیانک زلزلہ۔ 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں

نئی دہلی: مسلسل زلزلوں سے لرزتے ہوئے میانمار میں شدید تباہی کا سامنا ہے۔ زلزلے کے باعث عمارتوں کے ملبے کو ہٹاتے وقت ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

میانمار کی فوجی حکومت کے مطابق زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2,056 تک پہنچ گئی ہے اور 3,900 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ اب بھی 270 افراد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

 

ایک طرف جہاں ملبے سے نعشیں دستیاب ہو رہی ہیں وہیں دوسری طرف زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ زلزلے کو تین دن گزرنے کے باوجود ملبے میں پھنسے افراد کی حالت پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *