نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 آج لوک سبھا میں پیش کیا جا رہا ہے، جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان زبردست ٹکراؤ متوقع ہے۔ بل کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے، جبکہ این ڈی اے اس کی منظوری کے لیے پوری طرح مستعد ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کالا کرتا پہن کر پارلیمنٹ پہنچے اور انگریزی میں ’وقف بل نامنظور‘ کی تختی اٹھا کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہے اور ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔