ٹریڈ جنگ کے باوجود چینی ارب پتیوں کا دبدبہ، دنیا کے ٹاپ 10 گینرز میں 7 چینی شامل

ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے دوران چینی ارب پتیوں نے زبردست کمائی کی، دنیا کے ٹاپ 10 گینرز میں 7 چینی شامل رہے۔ نقصان اٹھانے والوں میں 9 امریکی اور ایک کینیڈیائی ارب پتی شامل ہیں

<div class="paragraphs"><p> بشکریہ ویکی پیڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p> بشکریہ ویکی پیڈیا</p></div>

بشکریہ ویکی پیڈیا

user

ڈونالڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی کئی بڑے اور سخت فیصلے کیے۔ اس میں ٹیرف کو لے کر ان کے فیصلوں سے دنیا بھر میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حالانکہ ٹرمپ کی ٹریڈ جنگ کا خمیازہ سب سے زیادہ امریکی ارب پتیوں کو ہی بھگتنا پڑ رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف امریکہ کے حریف ملک چین کے ارب پتیوں کی دولت خوب بڑھ رہی ہے۔ امریکی ٹیک کے قد آوروں کو چینی کافی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔ اس سال کمائی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ-10 ارب پتیوں میں جہاں ایک طرف چین کے 7 لوگ شامل ہیں وہیں امریکہ سے صرف 2 کو جگہ ملی ہے۔ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس میں اس سال کے ٹاپ-گینرس میں صرف وارین بفے اور جیف یاس ہیں۔

ٹاپ-10 گنوانے والوں کی فہرست میں 9 امریکی اور ایک کینیڈیائی ارب پتی ہیں۔ ان میں سے 7 ٹیک بزنس سے جڑے ہوئے ہیں۔ سب سے اوپر نام ایلون مسک کا ہے۔ انہوں نے اس سال سب سے زیادہ 110 ارب ڈالر گنوائے۔ لیری ایلسن (28.1 ارب ڈالر)، جیف بیجوس (25.4 ارب ڈالر)، لیری پیج (25.3 ارب ڈالر)، مائیکل ڈیل (24 ارب ڈالر)، سرگی برین (23.6 ارب ڈالر) گنوانے کے معاملے میں امریکی ٹیک کی قد آور شخصیتیں ہیں۔

امریکہ کے وارین بفے دنیا کے 5ویں سب سے امیر شخص ہیں۔ ان کی کُل ملکیت 167 ارب ڈالر ہے، جس میں اس سال 24.5 ارب ڈالر جڑے ہیں۔ وارین بفے اس سال کے ٹاپ گینر میں شامل ہیں۔ اس فہرست میں امریکہ کے ہی جیف یاس دوسرے نمبر پر ہیں۔ دنیا کے 23ویں سب سے امیر اس شخص کی کُل دولت 60.6 ارب ڈالر ہے۔ اس سال یاس نے اپنے نیٹ ورتھ میں 14.8 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

اس سال کے ٹاپ-10 گینرس میں چینی کاروباری پوری طرح سے چھا گئے ہیں۔ جھانگ یمنگ تو دنیا کے 24ویں سب سے امیر شخص ہیں لیکن اس سال کی کمائی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کُل دولت 57.5 ارب ڈالر ہے اور انہوں نے اس سال 13.6 ارب امریکی ڈالر اپنی ملکیت میں جوڑے۔ جھانگ یمنگ بائٹ ڈانس کے شریک بانی ہیں، جو ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے پیچھے کا سوشل میڈیا گروپ ہے۔ ان کے بعد رئیل اسٹیٹ کے قد آور متحدہ عرب امارات کے حسین سجاوانی کا نمبر آتا ہے۔ 175ویں نمبر کے اس رئیس کا نیٹ ورتھ 13.1 ارب امریکی ڈالر ہے۔ اس میں 9.80 ارب ڈالر تو اسی سال جڑے ہیں۔

چینی ٹکنالوجی سے جڑے ارب پتیوں کی دولت خوب اچھل رہی ہے۔ لئی جون کی دولت اس سال 9.31 ارب ڈالر بڑھ کر 39.0 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔ وہیں کولن ہوآنگ کا نیٹ ورتھ 43.1 ارب امریکی ڈالر ہے۔ اس میں 8.88 ارب ڈالر تو اسی سال جڑے ہیں۔ ما ہواٹینگ کا نیٹ ورتھ اس سال 7.84 ارب ڈالر اچھل کر 56.1 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسرے سیکٹر کی بات کی جائے تو کنزیومر بزنس سے جڑے وانگ چوآن فو نے اس سال اپنے نیٹ ورتھ میں 7.84 ارب امریکی ڈالر جوڑے جس سے ان کی دولت 27.1 ارب ڈالر ہو گئی۔ وانگ ننگ کی جائیداد میں اس سال 5.99 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کے پاس 13.6 ارب امریکی ڈالر ہے۔ جُو گاؤمنگ کا نیٹ ورتھ 11.4 ارب امریکی ڈالر ہے، اس میں اس سال ہی 8.23 ارب ڈالر جڑ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *