ٹرمپ نے تیسری صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑنے کی اپنی تجویزکو پھر دوہرایا

امریکی آئین میں بائیسویں ترمیم یہ بتاتی ہے کہ صدر صرف دو میعاد کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہ سکتا ہے اور ہر مدت چار سال کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اس تجویز کو پھر دہرایا ہے کہ وہ تیسری صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔ این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان کی اس تجویز کا مطلب امریکی آئین میں مقرر کردہ دو مدت کی حد سے تجاوز کرنا ہوگا۔

این بی سی کے ساتھ صبح کی ایک فون کال پر جب ٹرمپ سے تیسری مدت کے انتخاب کے بارے میں ایک تبصرہ کی وضاحت کرنے کو کہا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ “میں مذاق نہیں کر رہا ہوں، ایسے طریقے موجود ہیں جن کے ذریعے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران انہوں نے ایسے طریقوں کے بارے میں مخصوص تفصیلات میں جانے سے گریز کیا۔” تاہم امریکی صدر نے مزید کہا کہ “اس بارے میں سوچنا ابھی قبل از وقت ہے۔”

ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت 20 جنوری کو شروع کی تھی اور اس کا مطلب تھا کہ وہ تیسری مدت کے لیے کوشش کریں گے لیکن انہوں نے اتوار کو این بی سی نیوز کے ساتھ ایک فون انٹرویو کے دوران اس معاملے کو براہ راست مخاطب کیا۔

امریکی آئین میں بائیسویں ترمیم یہ بتاتی ہے کہ صدر صرف دو میعاد کے لیے اپنے عہدے پر فائز رہ سکتا ہے۔ ہر مدت چار سال کی ہے اور یہ مداتیں چاہے وہ مدتیں لگاتار ہوں یا الگ الگ ہوں دونوں صورتوں میں اس اصول کا اطلاق ہوتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *