اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جےپی نے کاروبار کے لئے صرف گنتی کے کاروباریوں کو موقع دیا ہے، باقی کاروباریوں کے سامنے مسائل کھڑے کردئیے گئے ہیں۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جےپی حکومت پر ملک کو معاشی بحران میں پھنسانے کا الزام لگایا۔ ہوٹل تاج میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ بی جےپی حکومت کی غلط پالیسیوں سے بینکنگ سیکٹر بیٹھ گیا ہے۔ بینکوں کو آپس میں ضم کرنا پڑا۔ ایز آف ڈوئنگ بزنس افیکٹیو لیس ہے۔ ان کے ایز آف ڈوئنگ بزنس نےانسلٹ، کرائ، کرپشن اور کمیشن کا شکار ہوگیا ہے۔ پورا کاروبار جی ایس ٹی اور ٹی ڈی ایس میں الجھا ہوا ہے۔ میک ان انڈیا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ مینوفیکچرنگ میں چین حاوی ہے۔ حکومت نے پورا بازار دوسروں کے ہاتھوں میں دے دیا ہے۔
یادو نے کہا کہ بی جےپی نے کاروبار کے لئے صرف گنتی کے کاروباریوں کو موقع دیا ہے۔ بقیوں کے سامنے مسائل کھڑے کردئیے گئے ہیں۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگار شباب پر ہے۔ حکومت تیسری بڑی معیشت ہونے کا دعوی کررہی ہے۔ بی جےپی کی تیسری معیشت میں 80 کروڑ لوگ سرکاری راشن پر جینے کو مجبور ہیں۔ حکومت بتائے کہ ان کی فی کس آمدنی کیا ہے۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جےپی حکومت کی معاشی پالیسیاں پوری طرح فیل ہے۔ ملک میں اتنی بے روزگاری پہلے کبھی نہیں تھی۔ نوجوانوں کے پاس نوکری، روزگارنہیں ہے ۔ کاروبار اور تجارت میں خواتین کو موقع نہیں دیا جارہا ہے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر اور زرعی سیکٹر کو بڑھاوا دیا جانا چاہئے۔ ایم ایس ایم ای سیکٹر میں پیمنٹ میں داخیر ہورہی ہے۔
سماج وادی حکومتوں نے ہمیشہ کاروبار کو آسان کرنے کے لئے فیصلے کئے۔ نیتا جی وزیر اعلی رہتے ہوئے چنگی اور 3/7 کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی حکومت میں ہم کاروباریوں اور صنعت کاروں کے کاروبار کو آسان بنانے کا کام کریں گے۔ خواتین کو احترام اور تحفظ ملے گا۔ انہیں کاروبار کرنے کا موقع دیا جائےگا۔
یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت کے اعداد جھوٹے ہیں۔ ترقی کا کام ٹھپ ہے۔ حکومت عوام کو گمراہ کرنے کے لئے جھوٹے اور گمراہ کن اعداد پیش کرتی ہے۔ سماج وادی حکومت میں ہم نے عالمی سطح کا آگرہ ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے بنانے کا کام کیا۔ ایکسپریس وے کے کنارے منڈیا ں بنائی گئیں جس سے کسانوں کو فائدہ ملے۔ ایکسپریس وے پر آرمی کے طیارے اتارنے کے لئے ہوائی پٹی بنائی گئی۔ سماج وادی حکومت نے ملک میں پہلی بار آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر فائٹر پلین اور مال بردار طیاروں کو اتارنے کا کام کیا تھا۔ پوروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر کا کام شروع کرایا گیا تھا۔
ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جےپی حکومت جھوٹی ہے۔ بی جےپی جھوٹ کا ایکسپریس وے ہے۔ اترپردیش میں 17ایکسپریس وے کہاں ہیں؟۔ بی جےپی حکومت میں بنے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی۔ وزیر اعظم کے افتتاح کرنے کے بعد ہی ایکسپریس وے دھنس گیا۔ اس حکومت نے 40 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کا جھوٹا دعوی کیا جارہا ہے لیکن زمین پر کوئی سرمایہ کاری دکھائی نہیں دے رہی ہے۔