تہران میں نماز عید رہبر معظم انقلاب کی امامت میں ادا کی جائے گی، لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، نماز عید فطر تہران میں صبح 8 بجے منعقد ہوگی جس کی امامت رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای انجام دیں گے۔

تقریب کا آغاز صبح 6:30 بجے مناجات خوانی، شعر خوانی اور مداحی کے ساتھ ہوگا۔

نماز عید فطر مرکزی کمیٹی کے مطابق مصلائے امام خمینی (رہ) کے دروازے صبح 4 بجے کھول دیے جائیں گے۔ تہران میٹرو بھی اسی وقت سے فعال ہوگا تاکہ مختلف اسٹیشنز سے نمازی آسانی کے ساتھ نماز عید میں شرکت کرسکیں۔

انتطامیہ کے مطابق میٹرو سے مصلا تک پہنچنے کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ واپسی کے لیے بھی بس سروس اور ٹیکسی سروس دستیاب ہوں گی۔

نماز عید فطر، لوگوں کی مصلائے امام خمینی آمد شروع

تہران میں عید فطر کی نماز صبح 8 بجے رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

نماز کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی مصلائے امام خمینی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *