بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے ملک معاشی بحران کا شکار: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ملک کو معاشی بحران میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے بینکنگ سیکٹر بیٹھ گیا ہے اور کاروبار جی ایس ٹی اور ٹی ڈی ایس میں الجھ کر رہ گیا ہے۔

اکھلیش یادو نے لکھنؤ کے ہوٹل تاج میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کا ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ محض دعویٰ بن کر رہ گیا ہے، جبکہ حقیقت میں ‘ایز آف ڈائنگ بزنس’ دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے فیصلوں سے کاروبار چند گنتی کے افراد کے ہاتھوں میں سمیٹ دیا گیا ہے اور باقی کاروباری پریشانیوں کا شکار ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *