کے کویتا کی جانب سے ریاست کے مسلمانوں کو عید سعید کی پرخلوص مبارکباد

حیدرآباد: رکن قانو ن سازکونسل بی آرایس وصدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے ملک بالخصوص تلنگانہ کے مسلم بھائیوں کو عید سعید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ۔اپنے پیام عید میں کے کویتا نے کہاکہ عید الفطر ہم سب کی زندگیوں میں خوشی ومسرت ‘اخوت اور بھائی چارہ کے پیغام کو مزید پروان چڑھائے۔انہوں نے کہاکہ عید اور تہوار گنگاجمنی تہذیب کی علامت ہوتے ہیں۔ تلنگانہ کی برسوں سے روایت رہی ہے کہ یہاں عید اورتہوار سب مل جل کر مناتے ہیں۔تلنگانہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی مثالی ہے۔جس کی برقراری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کے کویتا نے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ عید سب کی زندگیوں میں خوشیوں کی سوغات لائے اور ایک دوسرے کے احترام کے جذبہ کو مزید تقویت دے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *