ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، ’اگر نیوکلیئر ڈیل پر سمجھوتہ نہ ہوا تو بمباری ہوگی‘

خیال رہے کہ 2018 میں ٹرمپ نے امریکہ کو ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران پر نیوکلیئر پروگرام محدود رکھنے کے عوض اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ تاہم، امریکہ کے معاہدے سے نکلنے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس سے ایرانی معیشت بحران کا شکار ہو گئی تھی۔

ایرانی حکومت نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے ٹرمپ کے خط کا جواب عمان کے ذریعے دے دیا ہے۔ اس خط میں ٹرمپ نے ایران سے نئے نیوکلیئر معاہدے کی اپیل کی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *