شوال المکرم کا چاند نظر آگیا۔پیر31- مارچ کو عیدالفطر

File photo

حیدرآباد 30 ـ مارچ ( محمد حسام الدین ریاض ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 29- رمضان المبارک 1446 ھ اتوار 30 مارچ 2025 ء کو حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد ( ریاست تلنگانہ ) میں منعقد ہواحضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ صاحب قبلہ نے اجلاس کی نگرانی فرمائی۔

 

ارکان کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی ـ کمیٹی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اس لئیے پیر 31- مارچ کو عید الفطر ہوگی نگران اجلاس اور ارکان اجلاس نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے عیدالفطر کے اعلان کے ساتھ ہی ہندوستان کے سب ہی ریاستوں کے شہروں ‘ اضلاع اور دیگر مقامات پر عید کی آخری خریداری کے لئے مسلمانوں کا زبردست ھجوم دیکھا گیا ہے

 

ِحیدرآباد کی تاریخی اور سب سے بڑی عید گاہ میر عالم میں نماز عیدالفطر 10 بجے ادا کی جاۓ گی 9 بجے سے 30-9 تک مولانا پروفیسر محمد سیف اللہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ اور 30-9 بجے سے حضرت مولانا محمد حُسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا خصوصی خطاب ہوگا مولانا حافظ محمد رضوان قریشی امام مکہ مسجد امامت کریں گے

 

مسجد حج ہاؤز نامپلی میں نمازعید20-7 بجے ہوگی مولانا حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب ہوگا اور امامت کریں گے عامتہ المسلمیںن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ عید گاہوں اور مساجد کو آتے وقت وضوء کرکے آئیں گرمی کی شدت کے پیش نظر کمسن بچوں کو عید گاہوں کو نہ لائیں اور ممکن ہوسکے تو اپنے ساتھ پینے کے پانی کی بوتل اور جاء نماز بھی ساتھ رکھیں مساجد اور عید گاہوں کو پہنچنے میں تاخیر نہ کریں

 

بلکہ نماز کے وقت سے پہلے موجود رہیں نماز عید کے لئے اللہ کا ذکر کرتے ہوۓ ایک راستے سے جائیں اور دوسرے راستے سے گھروں کو واپس ہوں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *