گورنر تلنگانہ سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ملاقات – کابینہ میں توسیع کی اطلاع

تلنگانہ کی کابینہ میں توسیع کی قیاس آرائیوں کے درمیان چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گورنر جشنودیوورما سے راج بھون میں ملاقات کی۔

 

اس موقع پر انہوں نے گورنر کو اُگادی کی مبارکباد دی۔  چیف منسٹر کے ساتھ وزیر کونڈا سریکھا، ایم پی انیل کمار یادو، اور چیف منسٹر کے مشیر وی۔ نریندر ریڈی بھی موجود تھے۔

 

بتایاجاتا ہے کہ اس ملاقات میں کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ 3 اپریل کو کابینہ کی توسیع ممکن ہے۔فی الحال، ریونت ریڈی حکومت میں 6وزرا کے عہدے خالی ہیں، جن میں سے چار کو پُر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت کابینہ میں چار نئے وزرا کو شامل کرنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔اُگادی کے بعد کابینہ توسیع ہونے کی خبروں سے وزارت کے خواہشمند افراد سرگرم ہو گئے ہیں

 

۔ دوسری جانب، یہ بھی خبر ہے کہ ممکنہ وزرا کے نام کانگریس قیادت کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ ماضی میں مادیگا، لمباڑا، اور بی سی سماجی طبقات کے ایم ایل ایز نے قیادت کو مکتوب لکھ کر اپنے طبقات کی نمائندگی کا مطالبہ کیا تھا۔ اے آئی سی سی کے لیڈرراہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، کے سی وینوگوپال، اور پارٹی انچارج میناکشی نٹراجن کو بھی اپنی درخواستیں ای میل اور فیکس کے ذریعہ بھیجی گئی ہیں۔ریاست میں مادیگا طبقہ کی آبادی تقریباً 48 لاکھ ہے،

 

لیکن انہیں ایک بھی وزارتی عہدہ نہیں دیا گیا۔ اسی طرح، ایس ٹی برادری میں لمباڑا طبقہ کی آبادی زیادہ ہے، اور وہ بھی کابینہ میں نمائندگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قیادت کس کو موقع دیتی ہے۔کابینہ توسیع میں بی سی، ایس سی، اقلیتوں، اور ریڈی طبقہ کو ایک ایک وزارت دینے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *