آ ج سے مدھیہ پردیش کے 19 مذہبی شہروں میں شراب پر پابندی

مدھیہ پردیش کے 19 شہروں میں آج یعنی یکم اپریل سے شراب پر مکمل پابندی نافذ ہو جائے گی۔ وزیر اعلی موہن یادو کے مطابق، حکومت کا یہ فیصلہ نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

منگل کا دن یعنی آج  مدھیہ پردیش کے 19 مقدس مقامات کے لیے ایک تاریخی دن ہونے والا ہے۔ آج یعنی یکم اپریل سے یہاں شراب پر پابندی لگنے جا رہی ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی موہن یادو نے حال ہی میں اس کا اعلان کیا تھا۔ ریاست کے 19 مذہبی قصبوں اور گرام پنچایتوں میں وزیر اعلیٰ موہن یادو کی طرف سے اعلان کردہ شراب پر پابندی یکم  اپریل 2025 سے نافذ ہو جائے گی۔

وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کو24 جنوری کو منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ فیصلے کے مطابق، اجین، اومکاریشور، مہیشور، منڈلیشور، اورچھا، میہر، چترکوٹ، دتیا، پننا، منڈلا، ملتانی، منڈسور اور امرکنٹک کی پوری شہری حدود میں اور گرام پنچایت کی حدود، کنڈ پور، برکھان پور میں شراب کی تمام دکانیں اور بار بند کر دئے جائیں گے۔

ریاست کے ان 19 شہری اور دیہی علاقوں کو مکمل طور پر مقدس قرار دیتے ہوئے یکم اپریل سے مکمل امتناع نافذ کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ قدم 19 شہری علاقوں اور عوامی عقیدے اور مذہبی عقیدت رکھنے والی گرام پنچایتوں میں موثر ہوگا۔ جن مذہبی مقامات پر شراب پر پابندی کا فیصلہ لیا گیا ان میں ایک میونسپل کارپوریشن، چھ میونسپل کونسل اور چھ گرام پنچایتیں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *