
خانہ پور: مسلمانان خانہ پور نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر خانہ پور کے تمام مساجد میں جمعتہ الوداع کے موقع پر وقف ترمیمی بل کے خلاف اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پرامن احتجاج درج کروایا۔
اس موقع پر جامع مسجد خانہ پور میں بعد نماز جمعہ مسلمانوں کی کثیر تعداد نے پر امن احتجاج منظم کیا ۔ اس موقع پر مولوی شیخ رئیس جمیعتہ العلما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت ترمیمی بل ملک کے مسلمانوں کے خلاف
ایک منصوبہ بند منظم گھناونی سازش ہے اور مسلمان اس بل کے سخت خلاف ہیں۔