
نظام آباد: 28/مارچ(اردو لیکس) کمشنر پولیس نظام آباد سائی چیتنیا نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے اپنے ملازم کے مکان پر دعو ت افطار میں شرکت کرتے ہوئے انتہائی سادگی کے ساتھ اپنے گن مین کے مکان پر افطار کیانظام آباد پولیس کمشنر پی سائی چیتنیانے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے
جمعرات کی شام اپنے گن مین کے افطار دعوت میں شرکت کی۔یہ افطار دعوت ٹاؤن 5 پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ان کے گن مین اظہر کے گھر پر منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے اہل خانہ نے خاص اہتمام کیا تھا۔ کمشنر نے مسلم بھائیوں کے ساتھ مل کر خصوصی دعا میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”ہمارے ملک کی تہذیب و ثقافت مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ ہمیں ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر یہ احساس رکھنا چاہیے کہ ہم سب ایک ہیں۔ ایسے مواقع انسانی اقدار کی علامت ہوتے ہیں۔ اور گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے گن من اظہر کے مکان میں افطار میں شرکت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی مثال پیش کی۔
اس پروگرام میں نارتھ رورل سرکل انسپکٹر بی سرینواس، ٹاؤن 5 سب انسپکٹر ایم گنگادھر، مسلم اسٹاف اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔