
محبوب نگر۔ محبوبنگر بتاریخ 28 مارچ جمعہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر ترمیمی بل کے خلاف بعد نماز جمعہ سیاہ پٹی پہنے ہوئے تمام مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ جمعہ کے روز وقف ترمیمی بل کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ہدایت پر رمضان کے آخری الوداع جمعہ کے موقع پر الفیض ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام محبوبنگر مستقر پر ریلوے اسٹیشن مسجد میں سیاح پٹیاں باندھا
خاموشی احتجاج کیا الوداع جمعہ کے موقع پر خطیب مسجد جناب غلام محمد صاحب نے دعا کی ملک میں امن وامان خوش حالی ملک کی ترقی یافتہ بنے سارے ملک کے عوام صحت مند رہنے کی وقف املاک کی حفاظت مدرسوں مسجدوں قبرستانوں درگاہوں مسلمانوں کی حفاظت سارے عالم کے مسلمانوں کی حفاظت فلسطینی عوام کی حفاظت تفصیلی دعا کی بعد نماز جمعہ سیاہ پٹیوں کے ساتھ احتجاج کیا اس احتجاج میں مسجد ریلوے سٹیشن خطیب جناب مولانا غلام محمد صاحب ، آر ٹی سی ریٹائر ریاستی صدر رحمان صوفی صاحب، الفیض ویلفیئر سوسائٹی
صدر جہانگیر بابا، سکریٹری محمد یعقوب ، سابقہ وایس چیرمن محمد شبیر، سابق کونسلر مزمل ، یوتھ پریسیڈینٹ سینیر لیڈر اویض ، مولانا مبارک ، مجاہد ، محمد بھائی ، ندیم، واجد، احمد ، ،محبوب علی جواد، یوسف، بڑی تعداد میں مسلمانوں نے حصہ لیا۔