
مرکزی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ مہنگائی بھتہ (DA) میں 2 فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی کابینہ کے اس فیصلے سے تقریباً 1.15 کروڑ ملازمین کو فائدہ پہنچے گا، جن میں 50 لاکھ موجودہ سرکاری ملازمین اور 65 لاکھ پنشنرس شامل ہیں۔
ڈی اے میں اضافے کے بعد بنیادی تنخواہ پر یہ 53 فیصد سے بڑھ کر 55 فیصد ہو جائے گا۔ اس سے قبل، اکتوبر 2024 میں حکومت نے ڈی اے میں 3 فیصد کا اضافہ کیا تھا،
جس کے بعد یہ 50 فیصد سے بڑھ کر 53 فیصد ہو گیا تھا۔ اب، ایک بار پھر اس میں اضافے کے ساتھ، یہ مزید 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
یوگادی تہوار سے پہلے اس فیصلے پر ملازمین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پنشنرز کو بھی اسی تناسب سے فائدہ پہنچے گا۔