صہیونی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، بین الاقوامی قدس کانفرنس ایرانی صوبہ بوشہر کے شہر عسلویہ میں شروع ہوگئی ہے جس میں 13 ممالک سے تعلق رکھنے والے علماء اور دانشور شرکت کررہے ہیں۔

کانفرنس میں شریک مہمان پاکستانی خاتون سیدہ وجیہہ زہرا نقوی نے مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روز قدس کی مناسبت سے فلسطینی اور لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں غزہ کے مظلوم بچوں اور خواتین کے ساتھ ہیں۔ آج ہماری بنیادی ترین ذمہ داری بنتی ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم پر اپنے غم و غصّے کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وظیفہ بنتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے ظلم و ستم کے خلاف اپنی طاقت اور توانائی کے مطابق آواز بلند کریں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے ہر طریقہ استعمال کریں۔ 

مہمان خاتون امید ظاہر کی کہ ان شاءاللہ بہت جلد غزہ کے مظلوم عوام کو فتح نصیب ہوگی اور ہم اس کامیابی کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرسکیں گے۔ 

یوم القدس کے حوالے سے ہماری ذمہ داری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئیں۔ بچے، جوان، بوڑھے، مرد اور خواتین سب مل کر مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کا نعرہ لگائیں اور غزہ اور لبنان کے مظلوم مرد و خواتین کو سلام پیش کریں۔

یوم القدس کو فلسطینی عوام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کمترین کام ہے جس سے ایمان، صبر اور استقامت کے ساتھ صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے والے فلسطینیوں کو مزید حوصلہ ملے گا۔ 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *