وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کو خط لکھ کر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اپنے خط میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ’’عالی جناب، میں بنگلہ دیش کے قومی دن کے موقع پر آپ اور بنگلہ دیش کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہماری مشترکہ تاریخ اور قربانیوں کی علامت ہے، جنہوں نے ہماری دوطرفہ شراکت داری کی بنیاد رکھی۔‘‘