
وقف قانون ترمیمی بل کے خلاف آندھراپردیش میں مسلم تنظیموں کا احتجاج
تلگو دیشم حکومت کی سرکاری افطار کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل
آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں دینی جماعتوں اور علماء کرام نے پریس کانفرنس منعقد کی جس میں مولانا محمد یوسف علی قاسمی جنرل سیکرٹری مجلس العلماء والائمہ ضلع این ٹی آر، کرشنا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے وقف قانون ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے افطار کو بائیکاٹ کریں گے۔
جماعت اسلامی ہندآندھرا پردیش کے امیرمولانا محمد رفیق کہا کہ حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں پر وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈوسے رد عمل کا مطالبہ کیا۔ مسلم پرسنل لا بورڈ اے پی کے کو-کنوینر محمد لقمان نے کہا کہ 29 مارچ کو دھرنا چوک،وجئے واڑہ میں احتجاج ہوگا۔
جس میں تمام دینی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماء اور دیگر اقلیتی طبقات کی سر کردہ شخصیات اور دلت،آدی واسی نیز اوبی سی طبقات کے رہنماء بھی شریک ہوں گے۔