’من میں ناتھورام، حرکتیں آشارام، ہم ہوں گے کنگال ایک دن‘، سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کامیڈین کنال کامرا نے کیا جوابی حملہ

کنال کامرا نے کہا ’’میں معافی نہیں مانگوں گا۔ میں نے جو کہا وہ بالکل وہی ہے جو اجیت پوار (پہلے نائب وزیر اعلیٰ) نے ایکناتھ شندے (دوسرے نائب وزیر اعلیٰ) کے بارے میں کہا تھا۔ میں اس بھیڑ سے نہیں ڈرتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کنال کامرا، تصویر آئی اے این ایس

user

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے خلاف کامیڈین کنال کامرا کے ’منظوم تنقید‘ کی وجہ سے پورے ملک میں سیاسی پارہ ہائی ہو چکا ہے۔ بی ایم سی نے اس ’دی ہیبی ٹیٹ‘ اسٹوڈیو، جہاں کنال کامرا نے ویڈیو شوٹ کیا تھا، کے غیر قانوی حصے کو منہدم کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس اسٹوڈیو میں ایکناتھ شندے کے حامیوں نے پہلے ہی زبردست توڑ پھوڑ کی ہے، جس کی کئی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ اب کامیڈین کنال کامرا نے اس ’ایکشن‘ پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر توڑ پھوڑ کی ویڈیو کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں ’ہم ہوں گے کامیاب‘ گانے کا پیروڈی بناتے ہوئے کنال کامرا نے ’ہم ہوں گے کنگال، ہم ہوں گے کنگال ایک دن‘ گانا گایا ہے۔ اس میں سارے فوٹیج 23 مارچ اور 24 مارچ کے ایڈٹ کر کے ڈالے گئے ہیں۔

ویڈیو میں کنال کامرا نے جو گانا گایا ہے وہ برسراقتدار طبقہ پر طنز کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کی تلخ حقیقت بھی بیان کرنے والا ہے۔ اس گانے کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں: ہم ہوں گے کنگال ایک دن۔ من میں اندھ وشواس، ملک کا ستیاناش، ہم ہوں گے کنگال ایک دن۔ ہوں گے ننگے چاروں اور، کریں گے دنگے چاروں اور، پولیس کے پنگے چاروں اور، ایک دن…۔ من میں ناتھورام، حرکتیں آشارام، ہم ہوں گے کنگال ایک دن۔ ہوگا گائے کا پرچار، لے کے ہاتھوں میں ہتھیار، ہوگا سنگھ کا ششٹاچار، ایک دن…۔ جنتا بے روزگار، غریبی کی کگار، ہم ہوں گے کنگال ایک دن۔

واضح ہو کہ کامیڈین کنال کامرا نے اپنے گزشتہ اسٹینڈ اَپ کامیڈی پروگرام میں ایکناتھ شندے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’پہلے بی جے پی سے شیو سینا باہر ہو گئی۔ پھر شیو سینا سے شیو سینا باہر ہو گئی۔ این سی پی سے این سی پی باہر آ گئی۔ سب کنفیوژ ہو گئے۔ چالو (شروع) ایک شخص نے کیا تھا۔ وہ ممبئی میں ایک بہت بڑھیا (اچھا) ضلع ہے، تھانے وہاں سے آتے ہیں۔‘‘ اس کے بعد انھوں نے شاہ رخ خان کی فلم کے مشہور گانا ’بھولی سی صورت، آنکھوں میں مستی‘ پر پیروڈی کرتے ہوئے اپنا گانا اس طرح پیش کیا تھا: تھانے کی رکشہ، چہرے پر داڑھی، آنکھوں میں چشمہ ہائے۔ ایک جھلک دکھلائے کبھی گوہاٹی میں چھپ جائے۔ میری نظر سے تم دیکھو غدار نظر وہ آئے، ہائے۔ منتری نہیں وہ دل بدلو ہے اور کہا کیا جائے، جس تھالی میں کھائے اسی میں چھید کر جائے۔

ایکناتھ شندے پر کیے گئے مذکورہ بالا تبصرہ کے بعد ہی شندے حامیوں نے اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور توڑ پھوڑ بھی کی تھی۔ کنال کامرا کے خلاف پولیس میں شکایت بھی کی گئی ہے۔ اس معاملے میں کامیڈین کنال کامرا نے کہا ہے کہ ان کے خلاف کی گئی کسی بھی قانونی کارروائی کے لیے پولیس اور عدالت کے ساتھ تعاون کے لیے وہ تیار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’میں معافی نہیں مانگوں گا۔ میں نے جو کہا وہ بالکل وہی ہے جو اجیت پوار (پہلے نائب وزیر اعلیٰ) نے ایکناتھ شندے (دوسرے نائب وزیر اعلیٰ) کے بارے میں کہا تھا۔ میں اس بھیڑ سے نہیں ڈرتا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *