گولفر ٹائیگر ووڈز، ٹرمپ کی سابق بہو سے شادی کریں گے

نیویارک: محبت کو کسی ذات، مذہب، عزت، مقام وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی یہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے۔ اس کی زندہ مثال گولف کے عظیم کھلاڑی ٹائیگر ووڈس اور وینیسا ٹرمپ ہیں۔

دونوں ایک دوسرے کی محبت میں اتنے دیوانے ہیں کہ اب انہوں نے اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا انکشاف لیجنڈ گولفر ٹائیگر ووڈس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔

انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی جوکہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونالڈ ٹرمپ جونیر کی سابقہ بیوی ہے‘ دونوں کی شادی 12 نومبر 2005 کو ہوئی۔ دونوں نے 2018 میں طلاق لے لی۔

وینیسا پانچ بچوں کی ماں ہیں اور اب لیجنڈ گولفر ٹائیگر ووڈس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ اس بات کی تصدیق خود امریکی کھلاڑی نے کی۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہوا میں ہے اور میری زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے۔

ہم ایک ساتھ زندگی کا سفر کرنے کے منتظر ہیں۔ اس وقت ہم ان تمام لوگوں کیلئے رازداری کی تعریف کریں گے جو ہمارے دل کے قریب ہیں۔ وینیسا کی طرح ووڈس بھی شادی شدہ ہے۔ ان کی شادی سویڈش ماڈل ایلن نورڈیگرین سے ہوئی تھی لیکن 2010 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اس کے بعد ووڈز کا نام مبینہ طورپر امریکی اسکیئنگ لیجنڈ لنڈسے وون اور ایریکا ہرمین کے ساتھ بھی جوڑا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *