
بریلی (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر ”آئی لو یو پاکستان“ پوسٹ کرنے کے الزام میں بریلی کے ایک شخص کے خلاف کیس درج کیا گیا۔
عزت نگر کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر (ایس ایچ او) وجیندر سنگھ کے بموجب ملزم تبریز عالم‘شکار پور گوٹیہ کا رہنے والا ہے جس نے فیس بک پر یہ پوسٹ کی۔
معاملہ ایک گروپ اکھنڈ بھارت سنکلپ ناتھ نگری 25 نے ایکس پر اٹھایا۔ اس نے لکھا کہ یہ پوسٹ ہندوستان کے اتحاد و یکجہتی کے خلاف ہے۔
تبریز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ شکایت ملنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ تبریز پر سابق میں ایک ہندو لڑکی کے اغوا کا الزام لگا تھا۔ پولیس ابھی تک لڑکی کو ڈھونڈ نہیں پائی۔