
دعوت افطار قومی یکجہتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال۔طاہر بن حمدان
صحافی حقیقت پر مبنی صحافتی خدمات انجام دیں۔ مولانا قدیر حسامی
نظام آباد پریس کلب کے زیر اہتمام دعوت افطار وطعام کا انعقاد
نظام آباد: 24/مارچ (اردو لیکس) قومی یکجہتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی،محبت و خلوص اور بھائی چارگی کے جذبے کے فروغ کیلئے نظام آباد پریس کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک میں روایتی طور پر دعوتِ افطار وطعام کا نظم کیا جانا قابل ستائش اقدام ہے جو ملک وہ ریاست تلنگانہ کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ان خیالات کا اظہار ت ریاستی اردو اکیڈمی چیئرمین طاہر بن حمدان نے بحیثیت مہمان خصوصی دعوت افطار میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے سکریٹری بی شیکھر نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد پریس کلب کے زیر اہتمام تمام مذاہب کا احترام کرتے ہوئے رمضان میں دعوت افطار و طعا، گنیش تہوار اور عیسائیوں کے لیے کرسمس تہوار مناتے ہوئے قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیا جاتا ہے جس کی مثال شاہد ہی کہیں ملے گی۔اس دعوت افطار میں مولاناعبدالقدیر حسامی نے دعا فرماتے ہوئے اس طرح کے جذبے و آپسی بھائی چار گی کے فروغ کے لیے نظام آباد پریس کلب میں عملی اقدامات یہ ہیں قابل تحسین قابل تقلید اقدام ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ حقیقت بیانی سچائی اور بیباکی کے ساتھ خبروں کی اشاعت اور صحافتی خدمات انجام دیتے رہیں۔ اس دعوت افطار میں اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان کو پریس کلب سکریٹری شیکھر نے سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس کو صدر پریس کلب راما کرشنا نے اور سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کو اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان نے کھجو ر کھلاتے وہئے روزہ کشائی کیا۔ اس دعوت افطار و طعام میں اُردو، تلگو اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں اشفاق احمد خان، محمد بلیغ احمد، مقیت فاروقی، ایم اے ماجد، انور خان، یوسف الدین خان، محمد غفار احمد، محمد جبار احمد، ڈی پی آر او ایم اے ماجد، محمد جاوید پاشاہ، سید عثمان علی، سید یٰسین علی، نعیم قمر، محمد صمد، ذیشان رضوی، ساجد اختر، محمد احمد، عظمت خان، متین بن سالم، گویند راجو، موہن، پرامود، چندر شیکھر کے علاوہ دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں مولانا عبدالقدیر حسامی کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ نظام آباد پریس کلب کی جانب سے اُردو اکیڈیمی چیرمین طاہر بن حمدان، سابقہ کارپوریٹر ایم اے قدوس، دعوت افطار کی آرگنائزنگ کمیٹی انچارج سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد احمد، عظمت خان اور اشفاق احمد خان پاپا کو صدر پریس کلب راما کرشنا، سکریٹری شیکھر نے شالپوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے شاندار تہنیت کی اور شکریہ ادا کیا۔