ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ ہوگا

حیدرآباد: ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اپنے ایک اہم اعلان میں کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو افراد بار بار قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے لائسنس ہمیشہ کے لیے منسوخ کر دیئے جائیں گے اور انہیں دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا۔

اگر وہ نئی گاڑیاں خریدیں گے تو بھی ان کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی اس قانون کو نافذ کرے گی اور اس سلسلہ میں سرکاری احکامات جاری کئے جائیں گے۔

یہ فیصلہ ان افرادکے لئے بڑا دھکہ ہوگا جو ٹریفک قوانین کی پرواہ نہیں کرتے۔ حکام نے بھی کہا کہ بار بار جرمانے عائد کرنے کے باوجود بعض افراد اپنی عادتیں نہیں بدل رہے، جس کی وجہ سے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *