سعودی عرب – مکہ ریجن میں سب سے زیادہ بارش، عید تک سلسلہ جاری رہنے کا امکان

حیدرآباد ۔ کے این واصف

ایک ایسا وقت جب اقطاع عالم سے فرزندان اسلام کی ایک بہت بڑی تعداد حرمین شریفین میں حاضر ہے مکہ مکرمہ سمیت مملکت کے کئی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل کا کہنا ہے مملکت کے بعض علاقوں میں عید الفطر تک بارش کا امکان ہے۔ یعنی مملکت کے بیشتر علاقوں میں بھیگی بھیگی عید کی توقع ہے۔

 

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے وسطی اور مشرقی پہاڑی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا۔ قومی مرکز نے خبردار کیا کہ مملکت کے بیشتر علاقے اتوار تک بارش اور گرد آلود تیز ہواؤں سے متاثر رہیں گے۔ مدینہ منورہ، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

 

دارالحکومت ریاض ریجن کے درعیہ، المزاحمیہ، الخرج، الدلم، الحریق اور حوطہ بنی تمیم میں سنیچر تک معتدل سے شدید بارش متوقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *