اسرائیل کا حملہ، سینئر فلسطینی رہنما کے بشمول 19 افراد جاں بحق

دیرالبلح(غزہ) (اے پی) جنوبی غزہ میں ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک اسرائیل کے فضائی حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں حماس کے ایک سینئر سیاسی قائد بھی شامل ہیں۔

یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے جو حماس کے ساتھی ہیں اس دوران اسرائیل پر ایک اور مزائل حملہ کیا۔ اسرائیل میں فضائی حملہ کے سائرن بجنے لگے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مزائل کو مارگرادیا گیا۔

جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ جنوبی غزہ کے 2 دواخانوں کا کہنا ہے کہ 17 نعشیں لائی گئیں جن میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یوروپین ہاسپٹل کا کہنا ہے کہ خان یونس پر حملہ میں 5 بچے اور ان کے ماں باپ جاں بحق ہوئے۔

جنوبی شہر میں علیحدہ حملہ میں 2 لڑکیاں اور ان کے ماں باپ جاں بحق ہوئے۔ حماس نے علیحدہ بیان میں کہا کہ فلسطینی پارلیمنٹ کے سیاسی بیورو کے ایک رکن صلاح البردویل خان یونس کے قریب حملہ میں جاں بحق ہوئے۔ اس حملہ میں ان کی بیگم کی بھی جان گئی۔

وہ حماس کے سیاسی شعبہ کے مشہور رکن تھے جو کئی سال سے میڈیا انٹرویوز دے رہے تھے۔ دوخانوں نے جاں بحق افراد کی جو تعداد بتائی اس میں حماس کے رہنما اور ان کی بیگم شامل ہیں۔

اسرائیل نے گزشتہ ہفتہ حماس کے ساتھ جنگ بندی ختم کردی تھی۔ اس نے اچانک فضائی حملے کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کی جان لی۔ حوثیوں نے اسرائیل پر پھر سے حملے شروع کردئے۔

Photo Source: @Masoodch06



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *