بی جے پی کا ڈی ایم کے پر حملہ، حد بندی میٹنگ کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ

چنئی : بی جے پی نے حکمراں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کی طرف سے غیر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نمائندوں کو مدعو کرکے بلائی گئی حد بندی میٹنگ کے خلاف ہفتہ کو پوری تمل ناڈو ریاست میں سیاہ پرچم لہراکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کے. اناملائی نے سیاہ قمیضیں پہن کر پارٹی کارکنوں کے ساتھ شہر کے مضافات میں اپنے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کی میٹنگ ڈی ایم کے حکومت کی طرف سے منعقد ایک بڑا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے پہلے ہی یقین دہانی کرائی ہے کہ لوک سبھا سیٹوں کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔

بی جے پی کے لیڈر نے تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن پر الزام لگایا کہ انہوں نے اس میٹنگ کے لئے پڑوسی ریاستوں کے نمائندوں کو مدعو کر کے اہم امور پر ریاست کے حقوق کو پڑوسی ریاستوں پر چھوڑ دیا ہے، جس میں کرناٹک میں میکیداتو ڈیم پروجیکٹ معاملہ بھی شامل ہے، چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوری ریاست میں بی جے پی کارکنوں کی طرف سے سیاہ جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *