افطاری کی خریدی کے بعد گھر واپس ہونے کے دوران پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق – تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں حادثہ

افطاری کی خریدی کے بعد گھر واپس ہونے کے دوران پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں باپ اور کمسن بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔یہ افسوناک حادثہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں میں پیش آیا ۔ جہاں تیز رفتار لاری کی ٹکر سے  باپ اور بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق، شنکراپٹنم منڈل کے مکتا گاؤں کے رہنے والے 37 سالہ شیخ عظیم  اور ان کا بیٹا 12 سالہ  رحمان  جمعہ کے روز افطار کے لیے ضروری سامان خریدنے کِیشواپٹنم گئے تھے۔

 

خریداری کے بعد جب وہ اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے، تو کیشواپٹنم بس اسٹینڈ کے قریب کریم نگر کی طرف آ نے والی ایک تیز رفتار لاری نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

 

حادثے میں دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مقامی افراد نے ایمبولینس (108) کو اطلاع دی، جس کے بعد نرشوں کو حُضور آباد کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *