حیدرآباد – سڑک حادثے میں ایڈیشنل ایس پی ہلاک

حیدرآباد کے حیات نگر علاقے میں ہفتے کی صبح ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایڈیشنل ایس پی 50 سالہ  نندیشور بابجی  ہلاک ہوگئے

 

پولیس کے مطابق، نندیشور بابجی جو کہ حیات نگر کے لکشما ریڈی پلی علاقے میں رہائش پذیر تھے، صبح کی سیر کے لیے نکلے تھے ۔ تقریباً 4:40 بجے جب وہ ہنومان مندر کے قریب ہائی وے عبور کر رہے تھے،

 

تو آندھرا پردیش کے نوزی ویڈو ڈپو سے تعلق رکھنے والی ایک آر ٹی سی بس نے انہیں زور سے ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

 

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

 

نندیشور بابجی  ڈی جی پی آفس میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور کچھ دن پہلے ہی انہیں ایڈیشنل ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Oplus_16908288

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *