
حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد کے تونڈپلی کے قریب ایک کنونشن ہال میں شدید آگ بھڑک اٹھی، یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پورے ہال میں پھیل گئی۔
قریبی علاقہ میں کثیف دھوئیں کو دیکھ کرمقامی افرادخوفزدہ ہوگئے جنہوں نے فائربریگیڈ کے عہدیداروں کو چوکس کیا۔بعد ازاں فائربریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر کرکئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
کنونشن ہال کے مالک نے بتایا کہ اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ تقریبا 6کروڑروپئے کا نقصان ہوا ہے۔
ابتدائی جانچ سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، تاہم حکام واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مکمل جانچ کر رہے ہیں۔