عالمی مقابلہ حسن، تلنگانہ کو سیاحتی مقام کی تشہیر میں مدد ملے گی

حیدرآباد (پی ٹی آئی) ریاستی وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں مئی میں منعقد شدنی عالمی مقابلہ حسن سے دنیا بھر میں تلنگانہ کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے اور اس سے اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

اسمبلی میں منگل کے روز مطالبات زر پر ایک روزہ طویل مباحث کے دوران جواب دیتے ہوئے وزیر سیاحت نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے جب وہ امریکہ کے دورے پر گئے تھے تب ان سے یہ پوچھا گیا کہ تلنگانہ کہاں ہے؟۔ دنیا کے کئی ممالک کو تلنگانہ کے بارے میں علم نہیں ہے۔

عالمی مقابلہ حسن کے اہتمام کے منصوبہ سے تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو تلنگانہ کی طرف راغب کرنے میں فائدہ ہوگا۔ اس ایونٹ میں 120 سے 140 ممالک کے نمائندے ار3500 کے قریب صحافی شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت، حیدرآباد میں 20ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے حامل ایک انٹرنیشنل کنونشن سنٹر تعمیر کرے گی اور اس سنٹر کو ممبئی کے جیو ورلڈ سنٹر کے طرز پر تعمیر کیا جائے گا جہاں ریو کارینوال کی طرح حیدرآباد کا رینول کا اہتمام کیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *