پچھلے مہینے بھی ہوئی تھی پراسرار اموات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ 18 فروری کو بہار کے جہان آباد میں بھی درجنوں کوّے پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے تھے۔ جانچ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کوّوں میں ایچ5 این1 وائرس پایا گیا تھا، جو برڈ فلو کا ایک انتہائی متعدی اسٹرین ہے اور انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔
جہان آباد میں برڈ فلو کی تصدیق کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ مقامی لوگوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی پرندے کی غیر معمولی موت کی اطلاع فوری طور پر دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔
بھوجپور میں حالیہ واقعے کے بعد بھی محکمہ صحت اور محکمہ حیوانات الرٹ پر ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مردہ یا بیمار پرندوں سے دور رہیں اور کسی بھی مشتبہ معاملے کی فوراً اطلاع دیں۔