مؤزن مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر ایاد شکری کی جانب سے ڈاکٹر سید این مسعود کی تہنیت

حیدرآباد ۔ کے این واصف

مسجد نبوی شریف کے معززن فضیلت الشیخ ڈاکٹر ایاد احمد عباس شکری نے مدینہ منورہ مین اپنی قیام گاہ پر سعودی عرب میں معروف بزنس مین ڈاکٹر سید این مسعود کو تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابو عمر شیخ پرویز مدنی بھی موجود تھے۔

 

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سعودی عرب میں معروف بزنس مین ڈاکٹر سید این مسعود منیجنگ ڈائریکٹر “سکسس گروپ” اپنے تعلیمی اداروں کو وسعت دیتے ہوئے مقدس شہر مدینہ منورہ میں Success International School کی تیسری برانچ کا عنقریب آغاز کرنے والے ہیں۔ واضع رہے کہ سکسس اسکول کی پہلی دو شاخیں ایک دہائی سے زائد عرصہ سے ریاض میں قائم ہیں اور کامیابی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

 

ڈاکٹر مسعود کوئی چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے تعلیمی شعبہ سے وابستہ ہین۔ وہ بین الاقوامی سطح پر معروف نصابی کتابون کے پبلیشرز کے مسلمہ ڈسٹریبیوٹر ہین۔ آپ سابق مین انڈین ایمبیسی کے زیرنگرانی قائم انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض کی انتظامی کمیٹی کے رکن بھی رھ چکے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *