مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کارروائیاں امریکہ کے تعاون سے دوبارہ شروع کردی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی رژیم کے ساتھ امریکی حکومت کی سابقہ ہم آہنگی غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں واشنگٹن کے شرمناک کردار کو ثابت کرتی ہے۔
حماس کے اس ترجمان نے واضح کیا کہ اس تحریک نے معاہدے کی تمام شقوں کی پاسداری کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کے آغاز پر اصرار کیا، لیکن قابض رژیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں خون کی ہولی روکنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے۔