کیجریوال کے ’شیش محل‘ کو ’اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس‘ میں بدلنے کی تیاری، غور و خوض شروع

6 فلیگ اسٹاف روڈ بنگلہ جس میں کیجریوال رہا کرتے تھے، وہ 1942 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ کیجریوال 2015 میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس رہائش گاہ میں شفٹ ہوئے تھے۔ اکتوبر 2024 تک اس میں ان کا کنبہ رہ رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>6، فلیگ اسٹاف روڈ واقع بنگلہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>6، فلیگ اسٹاف روڈ واقع بنگلہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

6، فلیگ اسٹاف روڈ واقع بنگلہ، تصویر سوشل میڈیا

user

حالیہ اختتام پذیر دہلی اسمبلی انتخاب کے دوران بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی سرکاری رہائش کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا تھا اور اسے ’شیش محل‘ قرار دیا تھا۔ بی جے پی نے یہ اعلان کیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئی تو ان کے وزیر اعلیٰ اس رہائش گاہ میں نہیں رہیں گے بلکہ اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ حالانکہ اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ ’شیش محل‘ کو ’اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس‘ بنانے پر تبادلۂ خیال ہو رہا ہے۔

بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو مزید تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے ’شیش محل‘، جو 6، فلیگ اسٹاف روڈ پر واقع ہے، کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کیا تھا، جس کو لے کر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروند کیجریوال نے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے اس کی تزئین و آرائش میں کروڑو روپے خرچ کیے ہیں۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ کیجریوال خود کو عام آدمی کہتے ہیں لیکن انہوں نے سرکاری بنگلے پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے۔ بی جے پی ہی نہیں، کانگریس بھی ’شیش محل‘ معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال اور عآپ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ شیش محل سرکاری مہمان خانہ بن جائے گا۔

انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری افسر نے کہا کہ دہلی کو ایک گیسٹ ہاؤس کی ضرورت ہے جہاں معزز افراد قیام کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’’دہلی کے پاس دیگر ریاستوں کی طرح گیسٹ ہاؤس نہیں ہے۔ اس کے رقبے اور محل وقوع کو دیکھتے ہوئے اسے گیسٹ ہاؤس میں بدلنے پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔‘‘ یہ رہائش گاہ سول لائنز علاقے میں ہے جہاں راج بھون، دہلی اسمبلی اور سکریٹریٹ واقع ہے۔ افسر نے یہ بھی بتایا کہ 90 کی دہائی میں قریب کی ہی ایک پراپرٹی 33 شام ناتھ مارگ کو اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس بنایا گیا تھا۔ لیکن 4-3 سال کے بعد اس خیال کو ترک کر دیا گیا اور اس کے بعد سے دہلی میں کوئی گیسٹ ہاؤس نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 6، فلیگ اسٹاف روڈ بنگلہ جس میں کیجریوال رہا کرتے تھے وہ 1942 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ کیجریوال 2015 میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس رہائش گاہ میں شفٹ ہوئے تھے۔ اکتوبر 2024 تک اس میں ان کا کنبہ رہ رہا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے 2020 کے مانسون کے دوران چھت گرنے کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی مرمت کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *