مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے غزہ پر گذشتہ رات کے حملے میں سرایا القدس کے ترجمان ناجی ابو سیف المعروف ابو حمزہ کی شہادت کی خبر ملی ہے۔
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی عسکری شاخ ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی رژیم کے مجرمانہ حملوں میں آرٹلری یونٹ کے کمانڈر اور اس تحریک کی فوجی کونسل کے رکن محمد محمود بطران کو مرکزی بریگیڈ میں شہید کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل اس مزاحمتی کمانڈر کے بچے اور بھائی بھی صہیونی دشمن کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ آج صبح سے صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 254 تک پہنچ گئی ہے۔