مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون کے نئے ترجمان شان پارنیل نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں یمن کے خلاف امریکی دھمکیوں کو دہراتے ہوئے انصار اللہ کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکی جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کیا جاتا اس وقت تک حوثیوں کے خلاف حملے جاری رہیں گے
پارنیل نے اعتراف کیا کہ یمن کی انصار اللہ نے امریکی بحری جہازوں پر کل 170 اور تجارتی جہازوں پر 145 حملے کئے ہیں۔
امریکی فضائیہ کے جوائنٹ آپریشنز کے ڈائریکٹر الیکسوس گرینکووچ نے اس پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ “امریکی حملوں کی ابتدائی لہر میں یمن کے اندر کئی مختلف مقامات پر 30 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں تربیتی اڈے، ڈرون انفراسٹرکچر، ہتھیاروں کا ذخیرہ اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ یمن کے عام شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے جب کہ عالمی میڈیا میں ہمیشہ کی طرح جھوٹ بیانات کا سہارا لے رہا ہے۔