قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلم اکثریتی کندرکی سیٹ سے بی جے پی کے نومنتخب رکن اسمبلی رامبیر سنگھ کی طرف سے جمعرات کو افطار پارٹی دی گئی تھی۔ پھر نمازِ مغرب کے بعد ملک کی ترقی اور امن و آشتی کے لیے کی گئی دعا کو ایک مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز علاقے میں اس کا اثر دیکھنے کو ملا۔ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق نماز جمعہ پرامن طریقے سے 2.30 بجے ادا کی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کہیں سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
سنبھل میں پرامن گزرا ہولی کا دن! جلوس کے راستے میں پڑنے والی تمام 10 مساجد پر ڈالا نظر آیا تریپال
