
لاہور(پی ٹی آئی) پاکستانی ہندوؤں نے کڑے پہرہ میں لاہور کے کرشنا مندر میں جوش و خوش سے ہولی منائی۔ جمعرات کی شام اس کا اہتمام ای ٹی ایف بی نے کیا تھا۔
یہ بورڈ اقلیتی عبادت گاہوں کی نگرانی کرتا ہے۔
کرشنا مندر پر روشنی کی گئی تھی۔ کیک کاٹا گیا اور لوگوں میں روایتی مٹھائیاں اور پرساد بانٹے گئے۔ ہندو عورتوں نے مختلف ہندی گیتوں خاص طورپر امیتابھ بچن کے گیت رنگ برسے بھیگے چنروالی پر رقص کیا اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے۔