
حیدرآباد کے ای سی آئی ایل علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان نظام آباد ضلع کے باسر کی مندر جا رہا تھا سفر کے دوران انہوں نے اپنی رہنمائی کے لیے گوگل میاپ کا سہارا لیا۔ تاہم، گوگل میاپ نے انہیں صحیح راستے کے بجائے ایک متبادل راستے پر ڈال دیا، جو حال ہی میں بنایا گیا تھا
اس راستے پر سفر کرتے ہوئے کار کے مالک کو نیند آ گئی، جس کے نتیجے میں کار بے قابو ہو کر ایک نہر میں جا گری۔ خوش قسمتی سے کنال میں کیچڑ زیادہ تھا، جس کی وجہ سے کار کے ٹائر پھنس گئے اور کوئی بڑا حادثہ پیش نہیں آیا۔
کار میں موجود افراد کو سخت خوف لاحق ہوا۔ وہ کسی طرح کار سے باہر نکلے اور سڑک کے قریب ایک کلورٹ پر جا کر بیٹھ گئے۔ خوف و پریشانی کے عالم میں وہ تقریباً دو گھنٹے وہیں بیٹھے رہے۔
بعد میں کار کے مالک نے ہمت کر کے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے ساتھ فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچا۔ جے سی بی مشین کی مدد سے کنال میں پھنسی کار کو باہر نکالا گیا۔
کار کے محفوظ طور پر باہر آ جانے کے بعد یہ خاندان اپنی اسی گاڑی میں باسر مندر کے لئے روانہ ہو گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،