اسلامو فوبیا صہیونی جارحیت اور مظالم کو جواز فراہم کرنے کا ذریعہ ہے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام ہراسی، اسرائیلی قبضے اور اس کے مظالم کو جواز فراہم کرنے کا ایک آلہ بن چکی ہے۔

 اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل اسلام ہراسی کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم اور فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کو چھپانے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ایرانی سفیر نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ہر روز فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ حملوں کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ صہیونی قابض حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی جعلی مہم چلا رہی ہے تاکہ اپنے جنگی جرائم اور نسلی امتیاز پر مبنی پالیسیوں کو جائز قرار دے سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مغربی ممالک میں اپنائی جانے والی متعصبانہ اور اسلام مخالف پالیسیاں درحقیقت صیہونی حکومت کے مفادات کے عین مطابق ہیں اور فلسطینیوں کے خلاف کیے جانے والے جرائم پر پردہ ڈالنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *