ایران پر یکطرفہ پابندیوں سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگا، چینی وزیر خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کا جوہری معاملہ ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری معاملے پر طے پانے والا جامع معاہدہ ایک اہم کامیابی ہے جو مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حاصل ہوا ہے۔ تاہم موجودہ صورتحال ایک بار پھر نازک مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ یکطرفہ پابندیاں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیں گی۔

واضح رہے کہ ایران، روس اور چین کے نائب وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں اجلاس منعقد کرکے ایران کے جوہری پروگرام اور اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے مذاکرات کئے تھے جس میں اقتصادی پابندیوں اور دھمکی آمیز لہجہ استعمال کرنے کے بجائے تعمیری مذاکرات پر زور دیا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *