کراچی سے لاہور پہنچی ’پی آئی اے‘ کی فلائٹ کا ایک پہیہ ملا غائب، تحقیقات شروع

فلائٹ ’پی کے 306‘، جو کراچی سے لاہور آ رہی تھی، کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی۔ اس کے بعد جب فلائٹ کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ طیارہ کے پچھلے حصے کا ایک ٹائر موجود ہی نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا

user

پاکستان اس وقت بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ذریعہ ٹرین یرغمال بنائے جانے کے سبب سرخیوں میں ہے۔ پاکستانی فوج نے اس ٹرین ہائی جیک معاملے میں ملوث رہے بی ایل اے کے جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ضرور کیا ہے، لیکن ایسی بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ درجنوں پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس درمیان ایک تازہ خبر نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس (پی آئی اے) کی ایک فلائٹ لاہور ہوائی اڈے پر جب پہنچی تو اس کا ایک پہیہ غائب تھا۔

یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ آخر ایک پہیہ غائب کس طرح ہو گیا۔ ایک افسر کے ذریعہ دی گئی جانکاری سے پتہ چلا ہے کہ فلائٹ ’پی کے 306‘، جو کراچی سے لاہور آ رہی تھی، کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی۔ اس کے بعد فلائٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران پتہ چلا کہ طیارہ کے پچھلے حصے کا ایک ٹائر موجود نہیں ہے۔ مین لینڈنگ گیئر (پیچھے) پر 6 پہیوں میں سے ایک غائب تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فلائٹ کے لاہور پہنچنے کے 14 گھنٹے سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد بھی غائب ٹائر کا کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

جو رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، ان میں بتایا جا رہا ہے کہ جب فلائٹ نے کراچی سے پرواز بھری تھی تب سبھی پہیے درست حالت میں تھے۔ لاہور میں طیارہ نے عام انداز میں لینڈنگ کی۔ جب لاہور کے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو پہیہ غائب ہونے کی جانکاری ملی تو تحقیقات کے دوران کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کے شافٹ کا ایک حصہ برآمد ہوا۔ اب اس معاملے کی جانچ سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) نے شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ مانا جا رہا ہے کہ حادثہ غالباً کراچی کے رنوے پر کسی باہری چیز کے ٹکرانے کے سبب پیش آیا ہوگا۔ پی آئی اے اور سی اے اے کی ٹیم معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اچھی بات یہ رہی کہ ایک پہیہ غائب ہونے کے باوجود کسی مسافر کے ساتھ کوئی دقت پیش نہیں آئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *